شاہدآفریدی نے پھرناں کردی

کراچی: سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔
پی سی بی نے ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر سابق کپتان مصباح الحق ، یونس خان اور شاہدآفریدی کے لیے الوادعی تقریب کااعلان کیاتھا۔
تاہم شاہد آفریدی نے یوٹرین لیاہے۔شاہدخان آفریدی نے پی سی بی کی تقریب میں شرکت سےمعذرت کرلی ہے۔
شاہد آفریدی نےکہاہےکہ ذاتی وجوہات کی بناء پرتقریب میں شرکت نہیں کرسکتا۔
شاہدآفریدی نے مزید کہا کہ وہ ستمبرمیں پاکستان میں نہیں ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …