(میڈیا پاکستان):یو ایم ٹی میں پہلی ریکٹر کپ چیس چیمپیئن شپ دو ہزار سترہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شطرنج کے متعدد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔یو ایم ٹی میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں تین کیٹیگریز شامل ہیں
بادشاہت کا کھیل شطرنج ایک ذہانت کا کھیل ہے۔ ماضی میں کھیلے جانے والا امراء اور بادشاہوں کا یہ کھیل اب خواتین اور بچوں میں بھی مقبول ہونے لگا ہے۔ یو ایم ٹی میں ہونے والی چیمپیئن شپ میں تین کیٹیگریز شامل ہیں ان میں اوپن کیٹیگری ، وومن کیٹیگری اور اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی کیٹیگری شامل ہیں۔
چیمپیئن شپ میں بچے، بڑے اور خواتین سب ہی گہری سوچ و فکر میں ڈوبے چال چلتے رہے اور اپنے کنگ کو بچانے کی کوشش میں جیتنے کے لیے پر امید بھی نظر آئے۔ شطرنج ایسا کھیل ہے جس سے ناصرف ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ تفریح کا بھی ایک اچھا ذریعہ ہے۔ شطرنج عقل و فراست کا کھیل ہے جسے گھنٹوں کھیلا جا سکتا ہے اور اس کھیل میں جس نے سوچ سمجھ کے چال چلی وہ ٹھہرا مقدر کا سکندر اور اور جس نے جلد بازی کی وہ ہو جائے گا ناکام۔
