راولپنڈی (میڈیا پاکستان ورلڈ سنوکر ٹیم چیمپیئن شپ(snoker championship) 2017 پاکستانی فاتح ٹیم ریلوے سٹیشن راولپنڈی پہنچ گئی ، گولڈ میڈلسٹ بابر مسیح کا راولپنڈی ریلوے سٹیشن پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گولڈ میڈلسٹ بابر مسیح کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے 19 ممالک میں پاکستانی ٹیم فاتح قرار پائی۔
انہوں نے کہا کہ اہلیان راولپنڈی نے پرتپاک استقبال کیا ، بہت خوشی ہوئی ، کرکٹ کی طرح سنوکر کے کھلاڑیوں کو بھی حکومت کی سرپرستی کی ضرورت ہے۔
