لاہور: (ویب ڈیسک) سنسناٹی اوپن ٹینس کے مقابلے امریکہ میں جاری ہیں، رافیل نڈال نے عمدہ ٹینس کھیلی، سپینش سٹار نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹو کو 3۔6 اور4۔6 سے سٹریٹ سیٹ میں ہرایا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر کا مقابلہ انیس سالہ امریکی کھلاڑی فرانسس طائیفو سے ہوا۔ فرانسس نے الیگزینڈر کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے ہرا کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔
