سپائل برگ: (ویب ڈیسک) سپائل برگ میں آسٹرین موٹو جی پی ریس کا میدان، فتح کے لئے رائیڈرز نے لڑائی خوب جان، ریس میں مہارت کے ساتھ ساتھ تیزرفتاری کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ آخری مراحل میں اٹلی کے آندریا ڈوویسیاسو نے ورلڈ چیمپئن مارک مارکیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ انتالیس منٹ اور تینتالیس اعشاریہ تین دو سیکنڈ میں طے کیا۔
