مکی آرتھر پر الزام تراشی، پی سی بی کا عمر اکمل کوشوکاز نوٹس جاری

لاہور: (میڈیا پاکستان) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کو ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر الزام تراشی مہنگی پڑ گئی، پی سی بی نے انہیں شو کاز نوٹس جاری کر کے سات روز میں جواب دینے کا پابند کیا ہے۔
مشکلیں عمر اکمل کا پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہیں، پہلے خراب فٹنس پر ٹیم سے باہر ہوئے اور اب مکی آرتھر پرالزام تراشی مہنگی پڑ گئی، پی سی بی نے انہیں شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سات روز میں جواب دینے کا پابند کیا ہے، انضمام الحق اور مشتاق احمد کو بطور عینی شاہد بلایا جائے گا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین نے گزشتہ روزپریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ پر گالیاں دینے اور این سی اے میں پریکٹس سے روکنے کا الزام لگایا تھا۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
دوسری جانب مکی آرتھر نے عمر اکمل کے الزامات کو مسترد کیا اور موقف اپنایا کہ انہوں نے بلے باز کو ڈانٹا ضرور تھا لیکن گالی نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …