لاہور:میڈیا پاکستان) باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان ٹوئٹر پر جاری لفظی جنگ اب تصویری جھلکیوں میں بدل گئی، مانچسٹر پہنچنے پر عامر خان نکاح کی انگوٹھی پہنے ہوئے نظر آئے، ساس بہو کے جھگڑوں کے بعد ناراض فریال مخدوم کا بھی منگنی کی انگوٹھی اتارنے کو دل نہیں چاہ رہا۔ اسی لیے تو عامر خان سے شکوہ کرتے ہوئے فریال مخدوم نے کہا کہ علیحدگی کے معالے پر ان کا دل ٹوٹ چکا ہے، فریال مخدوم کے مطابق عامر خان کو بھیجی گئی سوشل میڈیا کی تصاویر جعلی تھیں جن کے باعث غلط فہمی پیدا ہوئی۔ فریال نے کہا کہ وہ باکسر جوشوا سے کبھی نہیں ملیں۔
