کھیل

امریکہ میں ہونے والا بیس بال میچ ”اکھاڑے “ میں تبدیل


ہوسٹن (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92نیوز)امریکہ میں ہونے والا بیس بال میچ ”اکھاڑے “ میں تبدیل ہوگیا ۔کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر لاتوں گھونسوں کی برساتکردی ۔نیویارک یا نکیز اور بوسٹن ریڈ سوکس کے دومیان کھیلے جانے والے میچ میں کی ساتویں اننگز میں بوسٹن کے پیچر جو کیلی کی گیند نیویارک کے ٹیلر اسٹن کو لگنے کے بعد کھلاڑی آپے سے باہر ہوگئے اور کھیل کا میدان اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا ۔دونوں ٹیموں کے دومیان یہ لڑائی کا پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں کئی مرتبہ لڑچکے ہیں ۔میچ میں نیویارک نے10-7 کامیابی اپنے نام کی ۔

Back to top button