بوفون نے ریفری مائیکل اولیو ئیر کو ”قاتل “ قرار دیدیا


لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں رائل میڈرڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں یووینٹس کے گول کیپر گینلگوئی بوفون کو ریڈ کارڈ دکھانے کے بعد گراﺅنڈ باہر بھیجنے والے میچ ریفری مائیکل اولیوئیر کو ”قاتل“ قراردیدیا ۔انہوں نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے یووینٹس کے شائقین کے ارمانوں کا قتل کیا ۔بوفون جو کہ اپنے کرئیر کا آخری ٹورنامنٹ کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریفری نے سب کچھ دیکھنے کے باوجود مجھے ریڈ کارڈ دکھایا جوکہ میری سمجھ سے باہر ہے ۔انہوں نے کہا مائیکل اولیوئیر کے سینے میں دل نہیں ہے ۔ایسے واقعات سے آپ شائقین کی امیدوں پر پورا اتر سکتے ۔یاد رہے کہ ریال میڈرڈ کے خلاف میچ میں میچ ریفری نے بوفون کو ریڈ کارڈ دکھایا تھا ۔جس پر ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی خوب احتجاج کیا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …