لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92نیوز)چیمپئنز فٹبال لیگ کے میچ میں رونالڈو کی ٹیم ریال میڈرڈ کو یووینٹس کے ہاتھوں تین ایک سے شکست ہوگئی ہے ، ناکامی کے باوجود مجموعی برتری کی بنیاد پر ٹیم رونالڈ وایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔غیر ملکی میڈیا رہورٹس کے مطابق چیمپئنز لیگ کے دوسرے لیگ میں اطالوی کلب یووینٹس نے ریال میڈرڈ کیخلاف دوسرے ہی منٹ میں گول داغ دیا ۔یووینٹس نے اس کے بعد 37 ویں اور پھر 61 ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر تین صفر کی واضح برتری حاصل کرلی ۔کھیل کے اضافی وقت میں رالچ میڈرڈ کی جانب سے رونالڈو پنلٹی کک پر گول کرنے میں کامیاب ہوگئے ،شاندار گول نے ٹیم میڈرڈ کو حریف پر مجموعی برتری دلادی جس کے بعد وہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ۔
