باکسر عامر خان نے رنگ میں اترنے کی تیاریاں شروع کر دیں


لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)برٹش پاکستانی باکسر 2 سال بعد رنگ میں اتریں گے ،شائقین فائٹ دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں ۔برطانوی کاﺅنٹی مرسی سائیڈ میں عامر خان 21 اپریل کو ویلٹر ویٹ کیٹیگری مقابلے میں کینیڈین باکسر فل لوگو یکو کے مدمقابل ہوں گے جس کے لئے انہوں نے بھرپور پر یکٹس کا آغاز کردیا ۔عامر خان کے نئے امریکی کوچ جوئے گوسین انہیں تربیت دے رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ امریکی ٹرینر ورجل ہنٹر سے تربیت لے رہے تھے جن کی ناساز طبیعت کے باعث باکسر عامر خان کو ٹرینر تبدیل کرنا پڑا ۔لیواپول کے ایکو آر ینا میں ہونے والے اس مقابلے میں عامر خان کو ہوم گراﺅنڈ کا فائندہ ہوگا جہاں شائقین ان کی فائٹ دیکھنے کے لئے بے تاب ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …