قومی ریسلر بلال بٹ نے پاکستان کو تیسرا برانز میڈل دلوادیا


لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)کامن ویلتھ گیمز میں ریسلر بلال بٹ نے پاکستان کو تیسرا برانز میڈل دلوا دیا ۔انہوں نے 57 کلوگرام کیٹگری میں انگلش ریسلر کو 61 سے مات دی ۔گولڈ کوسٹ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ ایونٹ کا آغاز ہوگیا ،پاکستان کے بلال بٹ نے 57 کلوگرام اور محمد اسد بٹ نے 74 کلوگرام کیٹگری کے مقابلوں میں شرکت کی ،بلال اور اسد نے اپنے ابتدائی مقابلوں میں فتح کے بعد دوسرے راﺅنڈ میں جگہ بنائی جہاں پر اسد نے بھارتی کھلاڑی سوشیل کمار سے یکطرفہ مقابلے میں ہار گئے ،محمد بلال نے سری لنکا کے چارلس فرنینڈ کو 212 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا سامنا بھارت کے راہول آویر سے ہوا ۔بلال نے بھرپور مقابلہ کیا تاہم حریف ریسلر نے مقابلہ 128 سے اپنے نام کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنائی ،برانز میڈل میچ میں بلال کا مقابلہ انگلینڈ کے جارج ریم سے ہوا جس میں انھوں نے 16 سے فتح کے ساتھ پاکستان کے لیے ریسلنگ میں پہلا اور مجموعی طور پر تیسرا برانز میڈل حاصل کیا ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ویٹ لفٹر طلحہ طالب اور نوح دستگیر بٹ پاکستان کے لیے کانسی کے تمغے جیت چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …