بلجیم (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)بلجیم سائیکل ریس کا ایونٹ میزبان ملک کے ٹم ویلنز نے جیت لیا ہے ،ریس میں اٹلی کے سونی کا دوسرا ،جرمنی کے بینوٹ کا تیسرا نمبر رہا ۔بلجیم سائیکل ریس کے آخری روز دنیا بھر کے ماہر سائیکسٹ نے شاندار پر فارمنس پیش کی ۔سب نے ایک دوسرے پر سبقت کیلئے کی بھر پور محنت کی ۔میزبان ملک کے سائیکل وار ٹم ویلنز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے مقررہ فاصلہ چار گھنٹے چھیا لیس منٹ اور 48 سیکنڈ ز میں طے کرکے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔
