میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92نیوز)شہرہ آفاق فٹبالر کرسٹیانورونالڈو کے بائیسکل کک گول کے چرچے آج کل ہر طرف ہیں ۔ایسے میں رونالڈو کے بیٹے کرسٹیانورونالڈ و جونیئر نے بھی باپ کی نقل کرتے ہوئے ویسا ہی گول کرنے کی کوشش کی ۔7 سالہ رونالڈ وجونیئر اپنی کوشش میں کامیاب تو نہیں ہوئے تاہم ان کی کوشش قابل ستائش تھی ،وہ مقامی کلب میں پریکٹس کے دوران گراﺅنڈ میں اپنے باپ کی طرح ہی تیز رفتار اور مضبوط نظر آئے اور باربار بائیسکل کک گول کی کوشش کرتے رہے ۔ان کو دیکھ کر لگتا ہے کہ وہ فٹبال کے میدان میں باپ کا نام روشن کرینگے۔
