یورپین چیمپئنز لیگ ،روما ،لیور پول سیمی فائنل میں پہنچ گئی


روم(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92 نیوز)یورپین چیمپئنز لیگ میں روما اور لیور پول نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔روما نے بارسلونا جبکہ لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ۔تفصیلات کے مطابق یورپین چیمپئنز لیگ میں روما نے بارسلونا کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔بارسلونا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی اور 3-0 سے شکست ہوئی ۔روما کی ٹیم نے 1984 میں چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلنے کے بعد اب سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے ۔اٹلی سے تعلق رکھنے والی ٹیم کے کھلاڑی کوستاس مینولاز نے میچ کے 82 وے منٹ میں تیسرا گول کیا جبکہ اس کے کھلاڑی ایڈن ڈیز یکو نے میچ کے چھٹیمنٹ میں گول کر کے ٹیم کو برتری دلادی تھی ۔ٹیم کے کپتان ڈی روزی نے 58 وے منٹ میں پینلٹی پر گول کر کے دوسرا گول کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …