شعیب ،ثانیہ کی کل شادی کی سالگرہ


دبئی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی شادی کی ساتویں سالگرہ کل 12 اپریل بروز جمعرات کو بھر پور طریقے سے منائی جائے گی ۔مذکورہ جوڑا سات سال قبل 12 اپریل کو شادی کے بندھن میں بندھا تھا ۔کرکٹ وٹینس سپر سٹار ز جوڑے کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر ان کے عزیز واقارب ،دوست احباب اور پر ستار مختلف مقامات پر ان کی شادی کی ساتویں سالگرہ کی خوشی میں کیک کا ٹیں گے اور جوڑے کی درازی عمر کیلئے دعا بھی کی جائے گی ۔دوسری طرف اپنی سالگرہ بارے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ پانچ سال اکھٹے گزارنے پر ہم خوش ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …