آئی پی ایل میچ :کھلاڑیوں پر جوتوں کی بارش


چنائی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)چنائی میں آئی پی ایل میچ کے دوران دریائی پانی کی تقسیم کے نعرے اور ہنگامہ آرائی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق نعرے لگانے والے افراد کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا ۔سٹیڈیم کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا اور پولیس سے جھٹرپیں ہوئیں ۔مظاہرین نے سٹیڈیم کے باہر متعدد چیزوں کو آگ لگا دی ۔دوسری طرف کولکتہ نائٹ رائیڈ رز اور چنائی سپر کنگز کے میچ میں تماشائیوں نے میچ رکوانے کی ہر ممکن کوشش کی اور فیلڈ نگ میں کھڑے چنائی ٹیم کے رویندر جدیجہ اور جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسی پر جوتوں کی بارش کردی تا ہم انتظامیہ نے میچ کو نہ رکنے دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …