لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سابق کرکٹریاسر عرفات نے اب کوچنگ میں نام کمانے کو مقصد بنا لیا ۔یاسر عرفات نے کہا ہے کہ میں کوالیفائیڈ لیول3 اسی سی بی کوچ ہوں جبکہ حال ہی میں زمبابوے میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ کوالیفائرز میں میں نے ہانگ کانگ کی ٹیم کے ساتھ کو چنگ ذمہ داری انجام دی ہے ،انہوں نے بتایا کہ وہ لندن کے ایک پرائیو یٹ کالج میں بھی کوچنگ کر رہے ہیں ،مختلف کاﺅسنٹینز میں بھی مختصر کوچنگ کی ہے ،ان کا مقصد پہلے کی کاﺅنٹی ٹیم کا کوچ بننا اور آخر میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا ہے ۔یاسر عرفات نے کہا کہ میں کھلاڑیوں کا فٹنس لیول دیکھ کر کافی متاثر ہوا ہوں ،تمام قومی پلیئرز کافی فٹ ہیں ۔پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈین ٹیم کے کامیاب ٹور سے اچھا پیغام گیا ہے ،دوسری ٹیموں کے بھی دورے کی راہ ہموار ہوگئی۔
