کھیل

ریس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے سائیکلسٹ جاں بحق

پیرس(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)فرانس کی مشہور ایک روزہ پیرس روبے سائیکل ریس کے دوران بلجیم کے نوجوان سائیکلسٹ میشائل گولاٹس انتقال کر گئے ہیں ۔23 سالہ گولاٹس پہلی مرتبہ اس ریس میں شرکت کر رہے تھے ۔گولاٹس فنش لائن سے150 کلومیٹر قبل اچانک بے ہوش ہو گئے تھے ۔انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے فرانسیسی شہر لیل کے ایک ہسپتال منتقل کی گیا تاہم وہ علاج کے باوجود جانبر ہوسکے ۔وہ سن دو ہزار چودہ میں بیس برس کی عمر میں پروفیشنل سائیکلسٹ بنے تھے ۔بلجیم کے ویرنداس ولیم ٹیم کی نمائندگی کرنے والے گولاٹس فرانس کی مشہور پیرس روبے سائیکل ریس میں پہلی مرتبہ حصہ لے رہے تھے ۔

Back to top button