حیدر آباد (سپورٹس ڈیسک/میڈیا 92نیوز)آئی پی ایل میں بنگلہ دیش کے سٹار آل راﺅنڈر شکیب الحسن حیدرآباد کی ٹیم سے ایکشن میں دکھائی دیں گے ،ان کی ٹیم کے کو چنگ سٹاف میں سری لنکا کے سابق لچنڈ متھایا مرلی دھرن بھی حصہ ہیں ۔شکیب الحسن نے اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ مرلی دھرن کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔دوسری جانب مرلی دھرن کا کہنا تھا کہ شکیب کسی بھی ٹیم کیلئے اہم کھلاڑی ہے ۔ان کی باﺅلنگ اور بیٹنگ سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔
