گولڈ کوسٹ (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)کومن ویلتھ گیمز میں نیوزی لینڈ کی ویٹ لفٹر 90 پلس ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں اپنی کہنی تڑوا بیٹھی ۔ایونٹ میں فیورٹ آنے والی ایتھلیٹ انجری کے باعث گولڈ میڈل سے محروم ہوگئیں ۔لیول ہبرڈ اس سے پہلے ایونٹ میں میل مقابلوں میں شرکت کرتے رہے ہیں ۔جنس میں تبدیلی کے بعد انہیں 90 مقابلوں میں انہیں 120کووزن اٹھانے کیلئے صلاحیتوں کے جوہر دیکھنے تھے جس میں وہ اپنی کہنی تڑوا بیٹھیں ۔ٹورنامنٹ سے قبل انہیں خواتین مقابلوں میں ایونٹ میں شریک ایتھلیٹس سے زیادہ وزن دینے پر بھی تنقید کی گئی تھی ۔ہبرڈ نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ میں سلور میڈل اپنے نام کیا تھا جس کے بعد انہیں اولمپک کمیٹی سے باہر کر دیا گیا تھا ۔