آسٹریلیا نے مجموعی طور پر میڈلز کی سنچری مکمل کر لی


گولڈ کوسٹ(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا 39 گولڈ میڈلز کے ساتھ سہر فہرست ہے ۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں کینگروز کی حکمرانی بدستور قائم ہے ۔میگا ایونٹ میں آسٹریلیا نے اب تک 39 گولڈ ،33 سلوراور 34 برانز میڈلز حاصل کر کے مجموعی طور پر 106 میڈل حاصل کر کے سنچری مکمل کر لی ۔انگلینڈ کی ٹیم میڈل کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر ہے جس نے22 گولڈ سمیت 25 سلور اور 16 برانز میڈلز حاصل کر کے 63 میڈل حاصل کر رکھے ہیں جبکہ فہرست میں بھارت نے10 گولڈ میڈل حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ۔نیوزی لینڈ 8 گولڈ میڈل کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے ۔جنوبی افریقہ نے بھی 8 گولڈ میڈل حاصل کر رکھے ہیں ۔کینیڈا 7 گولڈ کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔سکاٹ لینڈ نے 6 میڈل پر قبضہ جما رکھا ہے ۔ویلز بھی 6 گولڈ میڈل کے ساتھ 8 آٹھویں نمبر پر موجود ہے ۔فہرست میں پاکستان دوبرائنز میڈل کے ساتھ 26 ویں نمبر پر موجود ہے ۔بنگلہ دیش نے ایک سلور کا نمغہ جیت پر 23 نمبر پر جگہ بنا رکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …