محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ریس کورس پارک میں کرکٹ میلہ سجادیا

(لاہورمیڈیا92نیوز) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے ریس کورس پارک میں کرکٹ میلہ سجادیا ۔ پہلے شہزاد شہید کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاہور ریجن کی چار ٹیموں میں کانٹے کے مقابلے ریجن سی نے فائنل میں فتح سمیٹ لی ۔ محکمہ ایکسائزکے زیر اہتمام پنجاب بھر میں پہلے شہزاد شہید کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ۔لاہور ریجن میں ریس کورس پارک میں کرکٹ میلہ سجایا گیا ۔صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان مہمان خصوصی بنے ۔سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر احمد بلال ، ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل چودھری مسعود الحق کی بھی شرکت۔ایونٹ میں ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمر الحسن ، اور ایکسائز آفیسر عدیل امجد نے بطور آرگنائزر فرائض سرانجام دئیے ۔ لاہور ریجن کی چار ٹیموں اے ،بی،سی، اور ڈی میں کانٹے کے مقابلے ہوئے ۔ ریجن سی کی ٹیم نے فائنل جیت لیا صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کروانے کا مقصد ٹیکس ادائیگی سے آگاہی دینا ہے ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔پنجاب بھر میں فائنلز جیتنے والی ٹیموں میں11 اپریل کو فلیٹیز ہوٹل میں تقریب کے دوران انعامات دئیے جائیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …