کراچی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر سابق بھارتی کرکٹرز اور وہاں کا میڈیا پاکستانی کر کٹر شاہد آفریدی کے پیچھے پڑگیا ہے ۔لیکن پاکستانی شائقین کیلئے مایوس کن بات یہ ہے کہ کوئی دوسرا پاکستانی کرکٹراس معاملے میں آفریدی کے ساتھ نہیں کھڑا ہے جو انہتائی حیران کن بات ہے ۔سابق پاکستانی پلیئرز کے بھی بھارت میں مفادات ہیںجس کے سبب ان کی زبان کو تالے لگے ہوئے ہیں لیکن کرکٹ میدانوں پر بھارتیوں کے چھکے چھٹرانے والا شاہد آفریدی آج بھی اکیلا پورے بھارت کو جواب سے رہا ہے لیکن حران کن طور پر کوئی سابق کرکٹر اس معاملے میں زبان کھولنے کیلئے تیار نہیں ہے ۔
