ہمپشائر نے فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کی خدمات حاصل کر لیں


لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز) انگلش کلب ہمپشائر نے رواں برس شیڈول سیزن شیڈول کاﺅنٹی سیزن کیلئے جنوبی افریقن فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین کی خدمات حاصل کرلیں ۔گزشتہ دوبرس سے انجری مسائل کے باعث سٹین کا کیرئیر بری طرح متاثر ہوا ہے اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے جہد وجہد کرتے نظر آرہے ہیں ۔سٹین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمپشائر سے معاہدہ کرنے پر خوشی کر رہا ہوں ،کوشش ہوگی کہ ایونٹ میں ردھم بحال کر کے بھر پور طریقے سے انٹرنیشنل کر کٹ میں کم بیک کروں ۔سٹین نے2004 ءمیں کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے ابتک 419 وکٹیں لے رکھی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …