ڈیوس کپ انجری سے اعصام الحق کا قصہ تمام عقیل خان کامیاب


اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاک ازبکستان ڈیوس کپ ٹائی ایشیا اوشینیا گروپ ون کے مقابلوں میں اعصام الحق کو شکست جبکہ عقیل خان نے میدان مار لیا ۔پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے گراس کورٹ پر کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان کے اعصام اؒلحق قریشی انجری کے باعث ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کے ہاتھوں ہار گئے ،اعصام الحق کو پہلے سیٹ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کے ہاتھوں (1-7 )7-6 اور 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،میچ کا دوسرا سیٹ صرف 13 منٹ ہی چل سکا جس کے بعد اعصام قریشی دائیں ہاتھ کے انگوٹھے میں چوٹ آنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے اور دوسرا سیٹ نہیں کھیل سکے جس کے باعث ازبکستان کے ڈینس اسٹومن کو فاتح قرار دیا گیا ۔دوسرے میچ میں پاکستان کے عقیل خان نے ازبکستا ن کے سنجیر فازیف کو 2-1 سے ہرادیا ،پہلے سیٹ میں ازبکستان کے سنجیر فازیف نے6-7 سے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کے عقیل خان نے دوسرے اور تیسرے سیٹ میں 6-7 اور6-4 سے کامیابی حاصل کرکے میچ اپنے نام کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …