باکسر انتھونی جوشوا کی ڈبلیو بی سی بیلٹ جیتنے کی تیاریاں

کارڈف(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92نیوز)برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا نے گزشتہ دنوں باکسنگ کا ڈبلیو بی اور ورلڈ ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنی بیلٹ میں ڈالا تھا ۔ان کے پاس ڈبلیو بی اے اور آئی بی ایف کے ٹائٹل پیلے ہی ہیں ۔انھوں نے گزشتہ دنوں برطانیہ کے شہر کارڈف میں 80 ہزار تماشائیوں کے سامنے نیوزی لینڈ کے جوزف پارکر کو شکست دی تھی ۔ڈبیلو بی سی بیلٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں انھوں نے کہا کہ وہ اس جیت کو اپنے اگلے میچ پر حاوی نہیں ہونے دیں گے ۔میں خوش ہوں ،کیونکہ میں کامیابی کو اپنے سر پر سوار نہیں کرتا ،اور میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ ہمیں جلد ہی دوبارہ یہ کرنا ہے ۔اگر میں بلندی پر ریٹائر ہوں ،تو میںکہوں گا کہ ہاں میں ہی وہ مرد ہوں ۔کیونکہ آپ بلندی پر ہی ریٹائر ہوں ۔لیکن مجھے چند ماہ بعد اپنے ’تخت‘ کا دفاع کرنا ہے ،سو میں ایک طرح سے توازن میں ہوں اور ہم ابھی بھی سرگرم ہیں ۔سو ہاں ،ہماری نظریں اگلی (میچ پر ) ہیں ۔ہمیں اگلی جانب کے لیے تیا ر رہنا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …