شاہد آفریدی کا بیان ویرات کوہلی سے بھی برداشت نہ ہوا


نئی دلی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)مسئلہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹوئٹ نے بھارت میں ہنگامہ مچادیا ہے بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شاہد آفریدی کے خلاف میدان میں آگئے ہیں ۔کوہلی نے آفریدی کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں کی جانے والی ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے کشمیر معاملے پر جو کچھ بھی کہا وہ اس کی حمایت نہیں کرتے ،بحثییت ایک بھارتی شہری آپ وہ بات کہتے ہیں جو آپ کے ملک وقوم کے مفاد میں ہو اور میری حمایت ہمیشہ اپنے ملک اور قوم کیلئے ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …