سڈنی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)آسٹریلوی آؒ ل راﺅنڈر مچل مارش نے ٹخنے کی سرجری کرانے کا فیصلہ کر لیا جس کے باعث وہ انگلش کاﺅنٹی سیزن کے ابتدائی میچز میں سرے کلب کو دستیاب نہیں ہوں گے ،ستمبر اکتوبر میں پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ۔آل راﺅنڈ ر نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں فوری طور پر ٹخنے کی سرجری کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کاﺅنٹی سیزن کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔
