بال ٹمپرنگ :سٹیون سمتھ کا پابندی چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ

سڈنی (سپورٹس ڈیسک/میڈیا92 نیوز)آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیوسمتھ نے بال ٹمپرنگ سکینڈل میں کر کٹ آسٹریلیا کی جانب سے لگائی گئی پابندی کو چیلنج نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔بدھ کو غیر ملکی رپورٹس کے مطابق آسٹر یلیوی کر کٹ ٹیم کے کپتان سٹیوسمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے عائد پابندی قبول ہے اور وہ بال ٹمپرنگ واقعے کی ذمہ داری قبول کرنے کی بات پر اب بھی قائم ہیں ،ان کی تمام تر توجہ پابندی کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے پر مرکوز ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …