فخر زمان نے قومی ٹیم میں ڈسلپن کو بہترین قرار دیدیا


کراچی (سپورٹس ڈیسک / میڈیا92 نیوز)قومی کر کٹ ٹیم کے بیٹسمین فخر زمان نے کہا ہے کہ جب بھی کھیلنے آتا ہوں تو کپتان اور کوچ کی طرف سے اجازت ہوتی ہے جو سمجھ آتا ہے کر لو ،پھر اس کے مطابق میں پرفارم کرتا ہوں ۔رنز لینے کی عادت نہیں ہے ،اپنی اس عادت کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہوں ،نیٹ پر بھرپور پر یکٹس کرتا ہوں ۔تاکہ اچھا پرفارم کر سکوں جبکہ میں فٹنس ٹیسٹ کیلئے ہمیشہ تیار ہوں ۔انہوں نے کہا کہ تھوڑی بہت جہاں بھی کرکٹ کھیلی ایسا ماحول نہیں ملا ،کوچ اور ٹیم ایک گھر جیسا ماحوؒل بنا ہوا ہے ،جب بھی کوئی ٹورو ہوتا ہے تو جلدی ہوتی ہے ہم کب اپنے دوستوں سے ملیں گے ۔واضح رہے کہ فخر زمان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 17 گیندوں پر 40 رنز بنا کر شاند”مین آف دی میچ “کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …