کرکٹکھیل

پاکستان ٹیم اچھا کھیلی ،ویسٹ انڈیز ٹیم کا شکریہ :نجم سیٹھی

کراچی(سپورٹس دیسک/ میڈیا92 نیوز)روشینوں کے شہر میں بین الاقوامی کر کٹ کی بحالی پر نجم سیٹھی خوش ہیں ۔انھوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوینٹی سیریز جیتنے پر قومی کر کٹ ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے اور کراچی میں بین الاقوامی کر کٹ کے انعقاد پر عوام کو مبارک باد دی ہے ۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ٹویٹ کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان کر کٹ ٹیم نے اچھی کر کٹ کھیلی ،ویسٹ انڈیز کی کراچی آمد پر انھوں نے شکریہ ادا کیا ۔نجم سیٹھی نے کراچی کے عوام اور سندھ حکومت کا بھرپور میزابی پر شکریہ بھی ادا کیا ۔نجم سیٹھی نے ریاستی سکیورٹی اداروں کے انتظامات پر ان کا بھی شکریہ ادا کیا ۔نجم سیٹھی نے حکومت پاکستان کی ملک میں بین الاقوامی کر کٹ کی بحالی کے اقدامات پر شکریہ بھی ادا کیا ۔پی ایس ایل فائنل او ر ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کراچی بے مثال رہا ۔

Back to top button