کرکٹکھیل

نامناسب رویے پر شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد

کراچی(سپورٹس ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر شاداب خان پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوسرے ٹی ٹونٹی میچ ک نویں اوور میں لیگ اسپنر شاداب خان نے مہمان ٹیم کے بلے بازچیڈوک والٹن کو آﺅٹ کرنے کے بعد نامناسب جملے کہے اور کھلاڑی کی جانب انگلی سے اشارہ بھی کیا ۔شاداب خان کے رویے کی رپورٹ فیلڈ امپائر شوزیب رضا اور احمد شہاب نے کیا جس پر انہیں میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ۔

Back to top button