ڈیرن سیمی نے اپریل فول پر شائقین کے دل توڑ دیئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کی کپتانی کرنے والے ڈیرن سیمی کی ایک ٹویٹ نے ان کے مداحوں کو بیا نہتا خوشی دی ،ٹویٹ میں ڈیرن سیمی نے انکشاف کیا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ وہ دوبارہ پاکستان جارہے ہیں اور میرون یونیفام میں کھیلیں گے ۔ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ مجھے لگتا تھا میرا سفر اپنی قومی ٹیم کے ساتھ ختم ہو چکا ہے لیکن ایسا نہیں ہے لیکن دھچکا تب لگا جب کچھ وقت بعد ڈیرن سیمی نے راز کھولا کہ وہ تو اپریل فول منارہے تھے ،وہ پاکستان نہیں جا رہے ۔سیمی نے اپنے شائقین سے معذرت کرتے ہوئے ان کے ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ واﺅ۔۔بہت سارے لوگ مجھے دوبارہ دیکھنا چاہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …