ویسٹ انڈین تھکاوٹ کی وجہ سے پرفارم نہیں کر پائی:نجم سیٹھی

کراچی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کمزور نہیں ،وہ سفر کی تھکاوٹ کی وجہ سے پرفارم نہیں کر پائی ۔چیئرمین پی سی بی گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹی 20 کے حوالے سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ٹیم پی ایس ایل کی وجہ سے مضبوط اور فارم میں ہے ،آج دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔نجم سیٹھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں کرکٹ کی واپسی پر بہت بہت مبارک ہو ،میئر کراچی وسیم اختر نے دن رات ایک کر کے شہر کو چمکا دیا ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …