پشاور زلمی کے جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز

پشاور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستان خصوصا خیبر پختو نخواہ میں کرکٹ کے لیے شاندار خدمات انجام دینے پروزیر اعلی خیبر پختوا پرویز خٹک نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کے لیے تجویز کر دیا ۔پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیراعلی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں وزیراعلی نے پی ایس ایل تھری کی رنر اپ پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی پر جاوید آفریدی کو مبارکباددی اور ان کا نام صدارتی ایوارڈ کے لیے تجویز کرنے کا اعلان کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …