میچ کے دوران خود پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا :حسین طلعت

کراچی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92 نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے آؒل راﺅنڈ ر حسین طلعت نے کہا ہے کہ میچ کے دوران خود پر کسی قسم کا پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون کھیلا اور کارکردگی دکھائی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈ ر حسین طلعت نے کہا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں ۔تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جہنوں نے میری حوصلہ افزائی کی ۔انہوں نے کہا کہ 2 سال سے سوچ رہا تھا ٹیم میں آکر کھیلوں اور شاندار کارکردگی دکھاں ۔دوران میچ میںنے خود پر کوئی پریشر نہیں لیا بلکہ پرسکون ہوکر اپنا نیچرل گیم کھیلا ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پی ایس ایل میچ سے بہت فائندہ ہوا ،میری کارکردگی کافی بہتر ہوئی ہے ۔اپنے فطری انداز میں بیٹنگ کی ،کسی قسم کا دبا نہیں ؒلیا ۔جلد بولنگ کے جوہر بھی دکھاں گا جس طرح میں عام طور پر کھیلتا ہوں میچ میں بھی ویسا ہی کھیل پیش کیا ۔پہلا میچ کھیلنے کی کوئی گھبراہٹ نہیں تھی ۔اس موقع کا2 برس سے انتظار کر رہا تھا ۔میں نے پی سی بی کے 2 ہائی پرفارمنس کیمپ میں بھی حصہ لیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …