کرکٹکھیل

کرس گیل کا پنجابی گانے پر بھنگڑا سوشل میڈیا پر وائرل

جمیکا(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)آئی پی ایل شروع ہونے میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا لیکن غیر ملکی کھلاڑی ابھی سے اس کے سحر میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔جن میں سے ایک ویسٹ انڈیز کے کرس گیل بھی ہیں جہنوں نے گزشتہ پنجابی گانے پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ کرس گیل آئندہ ٹورنامنٹ میں کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کریں گے ۔اس سے پہلے وہ بنگور کی ٹیم کا حصہ تھے ۔کرس گیل نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک ویڈیو لوڈ کی جس میں وہ ایک پنجابی گانے پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ان کی ویڈیو کو شائقین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے ۔کرس گیل نے ٹورنامنٹ میں اپنا آغاز کولکتی نائٹ رائیڈرز سے کیا تھا جس کے بعد وہ 2011 ءسے 2017 ئتک رائل چیلنجرز بنگور کا حصہ رہے تھے۔

Back to top button