SYDNEY, NEW SOUTH WALES - MARCH 29: Australian Test cricketer David Warner, his wife Candice and young children arrive at Sydney International Airport on March 29, 2018 in Sydney, Australia. Steve Smith, David Warner and Cameron Bancroft were flown back to Australia following investigations into alleged ball tampering in South Africa. (Photo by Brook Mitchell/Getty Images)

بال ٹمپرنگ سکینڈل :وارنر کی اہلیہ نے الزام اپنے سر لے لیا

سڈنی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈلیس وارنر نے بال ٹمپرنگ کا ذمہ دار خود کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہوا اس میں قصور ان کا اپنا ہے ،کیوں کہ وارنر کو میری وجہ سے طنز یہ جملے سننے پڑے تھے ۔آسٹریلیا میں ایک انٹرویو کے دوران کینڈلیس وارنر کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ وارنر سے شادی انہوں نے اپنے رگبی بوائے فرینڈ کو چھوڑ کر کی تھی ان کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا جس کی وجہ سے وارنر کو سخت اور طنزیہ جملے سننے کو ملے ۔اس میں ساری غلطی میری ہے ،اب یہ صورت حال ان کیلئے اذیت ناک ہے ۔اور تو اور آسٹریلوی کرکٹرز نے ان کو اس بات پر تنقید اور طنز کا نشانہ بنایا ،ڈیوڈ وارنر نے صورتحال کو دیکھتے ہوئے مزاحمت بھی کی اور کئی کھلاڑیوں کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …