محمد حفیظ سرگودھا میں کرکٹ ٹیلنٹ اجاگر کرنے کیلئے کوشاں

سرگودھا(سپورٹس ڈیسک / میڈیا92 نیوز)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ نے کہا ہے کہ سرگودھا میرا گھر ہے ۔یہاں پر کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون سے بین الاقوامی کرکٹ میچ کروائے جائیں گے ۔اسکے علاوہ کرکٹ کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کیلئے کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔وہ گزشتہ روز دورہ سرگودھا کے موقع پر سپورٹس جمنیز یم میں کرکٹ میچوں اور سپورٹس سٹیڈیم گراﺅنڈ کے حوالہ سے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشز لیاقت علی چٹھ کے علاوہ ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمان نیازی ،رانا شاہد عمران ،ڈویژ نل سپورٹس آفیسر محمد طارق نوید ،صدر کرکٹ چوہدری اختر علی اور آرگنا ئز جلال اکبر کے علاوہ سپورٹس تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشز لیاقت علی چٹھ نے محمد حفیظ کو کرکٹ کے فارغ کیلئے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ سپورٹس سٹیڈیم کی تزئین وآرائش پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …