کولکتہ(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)جنوبی افریقہ کے سابق آل راﺅنڈ ر جیک کیلس نے کہا ہے کہ بال ٹمپرنگ میں آسٹریلین کھلاڑیوں کو سزائیں دنیا کے تمام کھلاڑیوں کیلئے سبق ہے ۔ہر کھلاڑی کو کرکٹ کے تمام قوانین کو اپناتے ہوئے اس کے دائرہ اختیار میں رہنا چائیے ۔انہوں نے کہا کہ معاملہ چند روز سے میڈیا کی توجہ کا مرکز ہے مجھے اس پر زیادہ کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ۔تما م پلیئر ز کو نیک نیتی کے ساتھ میچ میں فرائض سر انجام دینے چائیے۔
