پشاور میں ڈیرن سیمی کے حق میں اظہار یحجہتی ریلی

پشاور (سپورٹس ڈیسک / میڈیا92 نیوز)ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیرن سیمی کے حق میں ان کے مداحوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی جن کا مطالبہ تھا کہ سیمی کو دوبارہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کیا جائے ۔پشاور کے نوجوان کرکٹرز نے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حق میں ریلی نکالی اور انہیں ویسٹ انڈیز ٹیم میں شامل نہ کرنے پر ان سے اظہار یحجہتی بھی کیا ۔ریلی جیم خانہ گرانڈ سے شروع ہوکر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی ،ریلی میں شریک نوجوان کرکٹرز نے پلے کارڈز اٹھار کھے تھے جن پر ڈیرن سیمی کے حق میں نعرے درج تھے ۔نوجوان کرکٹرز جیم خانہ گرانڈ میں ڈیرن سیمی کے حق میںنعرے لگا رہے تھے ۔ریلی کے شرکا نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا کہ ڈیرن سیمی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا جائے تاکہ وہ پاکستان آکر کرکٹ کے میدانوں کو آباد کریں ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …