آل راﺅنڈ ر ہوں ضرورت پڑی تو ٹیم کیلئے باﺅلنگ کروں گا :شعیب ملک

کراچی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)قومی کرکٹ کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ کراچی نے انٹر نیشنل کرکٹ کو بہت مس کیا ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم متوازن ہے ،اس سے اچھا مقابلہ ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں شعیب ملک نے کہا کہ خود کو آل راﺅنڈر سمجھتا ہوں ،اگر ضرورت پڑے تو باﺅلنگ کراﺅں گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر ہے ،یہاں کرکٹ کا ہونا اچھا ہے ،کئی سال اس شہر نے کرکٹ کو مس کیا ۔سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے لوگ بہت کرنے والے ہیں ،پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی کھلاڑی خوش رہے ،کوشش کریں گے کہ دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان میں کرکٹ ہوسکتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ فرنچائز کرکٹ میں وہ دباﺅ نہیں ہوتا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ہے ،بطور سینئر کوشش کرتا ہوں کہ بہتر سے بہتر اور تسلسل کے ساتھ پر فارم کروں ۔شعیب ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ فہیم اشرف ،فخرزمان اور حسن علی میں ماضی کے کرکٹ اسٹاز کی جھلک دکھائی دیتی ہے ۔پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی پلیئر ز کراچی میں کھیل کر خوش ہوئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں میں نکھار آنا کافی معنی رکھتا ہے شعیب ملک نے کہا کہ سینئر ز کی ذمہ داری صرف اپنی کارکردگی نہیں ہوتی بلکہ انہیں جونیئرز کو بھی ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …