اینڈی مرے ومبلڈن وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرینگے

لندن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)سٹار برطانوی کھلاڑی اور سابق عالمی نمبر ایک اینڈی مرے نے رواں سال جون میں ومبلڈن اوپن ٹینس وارم اپ ٹورنامنٹ میں شرکت کا اعلان کردیا۔ایونٹ 11 سے17 جون تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا اور یہ ان کا سرجری کے بعد پہلا ایونٹ ہوگا ،30 سالہ برطانوں کھلاڑی نے آخری مرتبہ 2015 ءمیں ہالینڈ میں ٹورنامنٹ کھیلا تھا۔اپنے ایک بیان میں اینڈی مرے نے کہا کہ ومبلڈن اوپن کی تیاری کے سلسلے میں یہ ایونٹ میرے لئے بہت مددگار ثابت ہوگا ،میں اس ٹورنامنٹ کے بارے بہت کچھ سنا ہوا ہے ،امید ہے کہ کورٹ بھی اچھی ہوگی ۔یاد رہے کہ مرے کو تین گرینڈ سلام اوپن ٹائٹلز اور دو مرتبہ گیمز میں طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …