جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)جنوبی افریقن ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز جیت کر فاسٹ باﺅلر مورنے مورکل کو یادگار انداز سے الواداع کریں گے ۔جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ آج سے جوہا نسبرگ میں شروع ہوگا اور یہ مورکل کے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا ،انہوں نے کینگروز کے خلاف ٹیسٹ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹا ئر منٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔جنوبی افریقہ کے پاس آخری ٹیسٹ میں کامیانی حاصل کرکے 1970کے بعد کینگروز کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز جیتنے کا سہنری موقع ہے ۔
