آئی سی سی افسران بھی پاک ویسٹ انڈیز سیزیز کی نگرانی کرینگے

دبئی(سپورٹس ڈیسک / میڈیا92 نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے صدر ششانک منوہر اور چیف ایگزیکٹیوڈیوڈر چرڈسن کراچی نہیں آئیں گے تاہم آئی سی سی نے اپنے دوسیئز افسران کو سیریز مانیٹر کیلئے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سے قبل پاکستان سپر لیگ فائنل کو دیکھنے کے لئے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے صدر جائیلز کلارک پاکستان آئے تھے ۔جائیلز کلارک نے کراچی میں 3 دن گزارے اور پاکستان کے انتظامات کی تعایف کی تھی ۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ چیف ایلاڈائس اور سینئر منیجر امپائرز اور ریفریز ایڈ رین گریفتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر کراچی آرہے ہیں ۔دونوں سینئر افسران ،آئی سی سی میچ ریفری ڈیوڈ بون کے ساتھ کراچی پہنچ رہے ہیں ۔قبل ازیں پاکستان بورڈ نے جائیلز کلارک کو مدعو کیا تھا جن کا شمار آئی سی سی بورڈ کے سینئر اور با اثر شخصیات میں ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …