کرکٹکھیل

مکی آرتھر نے آسٹریلین کھلاڑیوں کو غیر مہذب قرار دیدیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک / میڈیا92 نیوز)پاکستان کے موجودہ ہیڈ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلین کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں غیر مہذب اور مغرور قرار دے دیتے ہوئے کھلاڑیوں اور کرکٹ آسٹریلیا کو بال ٹمپرنگ کے کلچر کو ختم نہ کرنے کا ذمہ دار قرار دے دیا ۔فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بال ٹمپرنگ کا جو واقعہ سامنے آیا وہ کئی سالوں سے جاری اس عمل کے مرتکب افراد کو سزا نہ دینے کا نتیجہ ہے ۔گزشتہ چند سالوں کے دوران کے دوران آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی جہاں ان کا رویہ بہت غیر مہذب اور مغرور رہا ہے ۔اپنے کام سے متعلق آسٹریلین ٹیم کا کوچ تھا اس وقت انہوں نے کھلاڑیوں کو خودکو ایک قانون کی حیثیت سے پایا جبکہ کسی بھی طرح کے مسائل ٹیم کے اندر حل کر لیے جاتے تھے ۔پاکستان کے ہیڈ کوچ نے بال ٹمپرنگ کرنے پر اسٹیوسمتھ ،ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ پر عائد کی جانے والے پابندی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات کرنے کی ضرورت تھی۔

Back to top button