سمتھ کی آنسوﺅں سے بھری پریس کانفرنس قوم سے معافی مانگ لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)بال ٹمپرنگ کے مجرم سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو سمتھ اور بلے باز کیمرون بینکرافٹ نے قوم اور فین سے معافی مانگ لی ،کہتے ہیں کرکٹ کو داغدار کرنے پر شرمندہ ہیں ،پریس کانفرنس کے دوران اسمتھ آبدیدہ ہوگئے ۔کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل میں احساس جرم نے سٹیواسمتھ کو رلا دیا۔میری قیادت میں ٹمپرنگ جیسا جرم کیا گیا ۔واقعہ کے پر زندگی بھر پچھتوار ہے گا۔اچھے لوگوں سے غلطیاں ہوتی ہیں ۔دوسری جانب ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ نے بھی غلطی تسلیم کرتے ہوئے آسٹریلین عوام سے معافی مانگ لی ۔ڈیوڈ وارنر نے جنوبی افریقا سے وطن واپسی کے دوران انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کی جس میں کہا کہ ایک غلطی ہوئی جس کی وجہ سے کرکٹ کو نقصان پہنچا جس پر وہ معافی مانگتے ہیں اور اپنے کیے کی ذمہداری قبول کرتے ہیں ۔ڈیوڈوارنر نے کہا ٹمپرنگ اس کھیل پر سھبہ ہے جسے بچپن سے بہت چاہتا ہوں اور سمجھ سکتا ہوں کہ ان کی وجہ سے کھیل اور شائقین کو نقصان پہنچا ہے ۔دوسری جانب صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیمرون بینکروفٹ نے کہا کہ جھوٹ بولنے پر بہت شرمندگی محسوس کررہا ہوں جس پر معافی کا طلبگا ر ہوں اور اپنے کیے پر بہت مایوس ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ میری وجہ سے بہت سے لوگ مایوس ہوئے اور ایسے لوگوں سے معافی مانگتا ہوں اور اس صورتحال کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …