شائقین کرکٹ نے ٹکٹوں کی قیمت نصف کرنے کا فیصلہ مستحسن قرار دیدیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)شائقین کرکٹ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے ٹکٹوں کی قیمت نصف کرنے کے پی سی بی کے فیصلہ کو مستحسن قرار دیا ہے ۔شائقین رانا شبیر ،معمر ،سنی عتیق نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ ٹکٹ مہنگے ہونے کی وجہ سے اکثر تماشائی میچ دیکھنے سے محروم رہ جاتے تھے لیکن اب ٹکٹوں کی قیمت کم ہونے سے سٹیڈیمز میں تماشا ئیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میچز دیکھ سکے گی ۔متوسط طبقہ کے لوگ بھی میچ کے ٹکٹ خرید سکے گی ۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …