نمبر1 پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے ہاکستان کی تینوں میچز میں فتح ضروری

لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اپریل سے کراچی کے نیشنل سٹیڈ یم میں ہورہا ہے اور سرفراز الیون کو ٹی ٹونٹی رینکنگ میں اپنی ٹاپ پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے سیریز میں کلین سویپ کرنا ضروری ہیں ۔گرین شرٹس اس وقت آسٹریلیا کے ساتھ 126 پوائنٹس کے ساتھ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں نمبر ون ٹیم کے طور پر اور ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ٹیم رینکنگ میں پانچویں درجے کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کا آغاز کر رہی ہے ۔پاکستان کے پاس اپنی ٹپ پوزیشن مضبوط بنانے کیلئے کلین سویپ کا واحد راستہ ہے جس کے باعث 130 پوائنٹس کے ساتھ اسکی نمبر ون پوزیشن مضبوط ہو جائیگی جبکہ 4 پوائنٹس گنوانے کے سبب ویسٹ انڈیز کو دو درجے تنزلی کا شکار ہوکر انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے بعد ساتویں درجے پر جانا پڑیگا ۔سیریز میں گرین شرٹس کی 1-2 سے فتح سے دونوں ٹیموں کی رینکنگ اور پوئنٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور پاکستان کے سر پر پہلی پوزیشن سے محرومی کا خطرہ منڈلاتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …